امریکہ کے اندر ٹرک ڈرائیور جاب کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

 اگر آپ یہ سرچ کر رہے ہیں کہ ٹرک ڈرائیور کی نوکری کیسے لی جائے وہ بھی امریکہ میں تو آپ بالکل درست جگہ پر آئیں ہیں۔ ہمارے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آ کر بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو کہ امریکہ یا کسی اور دوسرے ملک میں جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں لوگوں کے پہلے تو روزگار ہی نہیں ہیں اور دوسرا یہ کہ روزگار حاصل کرنا بھی انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ 

امریکہ کے اندر ٹرک ڈرائیور جاب کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

اس لیئے لوگ ہجرت کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ آج میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ آپ کیسے امریکہ میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ نوکری حاصل کرنے کے لیئے آپ کو کن کن چیزوں کی ضرورت ہو گی۔ آپ کیسے اس نوکری کے لیئے اپلائی کریں گے۔ کتنا ٹوٹل خرچہ آئے گا۔ تنخواہیں کتنی ہو گی تمام سوالات کے جوابات اس آرٹیکل میں دیئے گئے ہیں۔ اس کو آخر تک پورا پڑھیں۔

امریکہ میں ٹرک ڈرائیور بننا کیا بہت آسان کام ہے؟

بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاہد اگر وہ باہر ٹرک ڈرائیور بننے کے لیئے جائیں گے تو فوراً ان کی زندگی بدل جائے گی لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ آپ صرف ایک باہر ٹرک ڈرائیور نہیں بننا چاہتے ہیں آپ کے ساتھ اور کافی لوگ ہیں جو کہ یہ نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ جب اپنے لوکل ملک میں اتنا مقابلہ ہے تو باہر کیسے نہیں ہو گا۔ اس لیئے تھوڑا آرام سے چلیں۔ ٹرک ڈرائیور بننا مشکل نہیں ہے بلکہ آسان ہو سکتا ہے آپ کے لیئے اگر آپ اچھی سکلز کے مالک ہیں تو۔ 

آپ کو سب سے پہلا ٹرک چلانا سیکھنا ہوگا جو کہ ایک سال کا وقت مانگتا ہے اس کے بعد آپ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا اگر آپ اس ٹیسٹ میں پاس ہو جاتے ہیں تو آپ کا لائسنس بن جائے گا۔ جب آپ کا لائسنس جاری ہو گا تو فوراً آپ کو باہر اپلائی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ تین سے چار سال اپنے ہی ملک میں ٹرک چلا کر اپنا ہاتھ سیدھا کریں تجربات حاصل کریں۔ کیونکہ پاکستان میں ٹرک چلانا اور امریکہ میں ٹرک چلانا زمین آسمان کا فرق ہے ۔ 

امریکہ میں ٹرک ڈرائیور بننے کے لیئے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟

امریکہ میں ٹرک ڈرائیور بننے کے لیئے سب سے پہلے آپ کا لائسنس ہونا ضروری ہے اس کے بعد آپ کو اس کام میں اچھا خاصا تجربہ چاہیے ہو گا۔ اس کے بعد آپ اپنا امریکہ کا ویزا بناؤں گے اس پر بھی آپ کا اچھا خاصہ خرچہ آئے گا اس کے بعد آپ جب امریکہ جاؤ گے تو آپ کو ٹرک ڈرائیور جابز کے اشتہارات کا انتظارِ کرنا ہو گا جب جاب آئے گی تو آپ اس کے لیئے اپلائی کرو گے تو آپ کا مکمل ٹیسٹ کیا جائے گا

 اگر آپ ٹیسٹ پاس کرتے ہو تو اس کے بعد آپ کا میڈیکل کیا جائے گا اگر آپ میڈیکل بھی پاس کرتے ہو تو اس کے بعد آپ کا انٹرویو ہو گا اس کے بعد آپ کو جاب دے دی جائے گی ۔ اور آپ جتنا وقت وہ ڈیوٹی کے لیئے مختص کریں گے آپ اتنا وقت ڈیوٹی دو گے۔ 

امریکہ میں ایک نئے ٹرک ڈرائیور کو کیا کیا مشکلات آتی ہیں؟

امریکہ میں جب کوئی بندہ پاکستان سے نیا ٹرک ڈرائیور بنتا ہے تو اس کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے پہلا مسئلہ جو کہ ٹرک ڈرائیور کو لاحق ہوتا ہے وہ ہوتا ہے زبان کا مسلئہ ۔ پاکستان میں لوگوں کو اتنی زیادہ انگریزی زبان نہیں آتی ہے۔ اس لیئے بول چال میں ان کو کافی مسلئے آتے ہیں۔ دوسرا سب سے بڑا مسلئہ جو ان کو پیش آئے گا وہ ہو گا ان کو کھانے پینے کا۔ کیونکہ پاکستان کے کھانوں اور امریکہ کے کھانوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان کو امریکہ کے کھانے کھانے میں کافی مشکل ہو گی 

کیونکہ وہ پاکستان سے بہت زیادہ مختلف ہوں گے۔ تیسرا سب سے بڑا مسلئہ ان کو شروع میں رہائش کا ہو گا کیونکہ امریکہ میں ان کا اپنا گھر تو تھا نہیں تو ان کو رہائش میں بھی کافی مسلئے آئیں گے۔ اس کے علاؤہ ان کو امریکہ کے رہن سہن میں کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کا اور امریکہ کا موسم ایک دوسرے سے بہت زیادہ مختلف ہوتا ہےپ

کیا آپ امریکہ میں ایک سال کام کر کے اسی لاکھ کما سکتے ہیں؟

بہت سارے لوگ یہ سوال کرتے ہیں اس کا ایک ہی سادہ سا جواب ہے کہ جی ہاں ایسا بالکل ممکن ہے۔ اگر آپ کی امریکہ میں نوکری بہت جلدی لگ جاتی ہے تو آپ کو ایک گھنٹہ کام کرنے کے دس ڈالر ملتے ہیں ایک دن میں آپ دس گھنٹے کام کرتے ہیں اس طرح آپ ایک سو ڈالر ایک دن میں کماتے ہیں۔ مطلب کہ ایک ماہ کے آپ تین ہزار ڈالر کماتےہیں سارا خرچہ نکال کہ جس میں کھانے کا خرچہ، رہائش کا انتظام یہ سب کچھ شامل ہے۔

 آپ ایک ماہ کی پندرہ سو ڈالر تک بچت آرام سے کر سکتے ہو اس کا مطلب کہ آپ ایک سال کا اسی لاکھ آرام سے کما سکتے ہو۔ اس لیئے اگر کوئی بندہ باہر جا کر کام کرنا چاہتا ہے تو یہ کوئی گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔

کیا آپ کو ساری زندگی اپنے ملک سے باہر کام کرنا چاہئیے؟

بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو کہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاہد ان کو ساری زندگی باہر رہ کر کام کرنا کو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔ آپ کو زیادہ سے زیادہ دس سال باہر کام کرنا ہو گا۔ ان دس سالوں میں آپ اتنا کما کو گے کہ آپ پھر اپنے ملک کے اندر ہی رہ کر کاروبار کر سکتے ہو۔ جب باہر دس سال لگا کر کوئی پاکستانی اپنے ملک واپس آتا ہے تو اس کے پاس اچھا خاصا سرمایہ ہو تا ہے کم سے کم دس کروڑ۔ 

ان دس کروڑ میں سے اگر وہ صرف ایک کروڑ ہی کاروبار میں لگا دے تو اس کا بہترین طریقہ سے کاروبار چل سکتا ہے۔ اس لیئے آپ کے لئیے یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ آپ ساری زندگی باہر نوکر بن کر ہی کام کرتے رہیں اتنا کام کریں کہ آپ کے پاس اچھا خاصا سرمایہ جمع ہو جائے اس کے بعد آپ اپنا کام شروع کریں اور دوسرے بے روزگار لوگوں کو نوکری فراہم کریں۔ اس سے آپ کی زندگی بھی بہتر ہو گی اور آپ کے ملک سے بے روزگاروں کا بھی بہت زیادہ فائدہ ہو جائے گا۔

ٹرک ڈرائیور جاب لینے کے لیئے کیا تعلیم کاہونا ضروری ہے؟

اگر آپ اپنے ملک کی بات کرتے ہیں تو ٹرک ڈرائیور بننے کے لیئے تعلیم کا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ ٹرک ڈرائیور کی سروس باہر کسی دوسرے ملک میں دینا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو تعلیم کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ لیکن ایک بات زیر غور رہے کہ ٹرک ڈرائیور بننے کےلئیے آپ کی تعلیم سے زیادہ ڈرائیونگ متاثر کرتی ہے اس لئیے اگر آپ کی اپنے کام میں سکلز اچھی ہیں تو پھر آپ کو کام مل بھی سکتا ہے 

لیکن یہ بات بھی ضروری ہے کہ سلیکشن کے وقت وہ لاگ جن کے پاس تعلیم بھی ہو اور ساتھ میں سکل بھی ہو وہ زیادہ جاب لینے کے لاحق سمجھے جاتے ہیں۔ اس لیئے میرا مشورہ تو یہ ہے کہ آپ کو ڈگری اور سکل دونوں حاصل کرنے چاہیئں تا کہ آپ کی سلیکشن کے چانسز دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ ہوں۔

اگر آپ کو آج کا یہ آرٹیکل پسند آیا ہو تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر لازمی کریں۔ شکریہ۔

Post a Comment

0 Comments