اگر آپ امریکہ کے رہائشی ہیں اور آپ ٹریفک پولیس میں نوکری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بہت سی شرائط ہیں جن پر عمل کرنا ہو گا۔ امریکہ میں قوانین کا جتنا خیال رکھا جاتا ہے اتنا شاید کسی دوسرے ملک میں نہ رکھا جاتا ہو۔ اس لیئے اس شعبے میں بھرتی بڑی احتیاط سے کی جاتی ہے۔
آپ اگر ٹریفک پولیس اہلکار بننا چاہتے ہیں تو آپ کی تعلیم کیا ہونی چاہیئے آپ کا قد جتنا ہونا چاہیئے آپ کا کون کون سا ٹیسٹ لیا جائے گا آپ کی فزیکل ایکسرسائز کیا ہو گی آپ کتنی عمر تک ٹریفک پولیس میں نوکری کر سکیں گی آپ کی سیلری کتنی ہو گی
تمام سوالات کے جوابات اس ایک آرٹیکل میں آپ کو دیے جائیں گے اس لیئے اس آرٹیکل کو شروع سے آخر تک پورا ریڈ کریں تانکہ بعد میں آپ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
امریکہ میں ٹریفک پولیس اہلکار بننے کے لیئے کتنی تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے؟
اگر آپ امریکہ کی ٹریفک پولیس کا اہلکار بننا چاہتے ہیں تو آپ کہ پاس کم سے کم بی ایس سی کی ڈگری ہونی چاہیئے آپ کو تمام ٹریفک کے قوانین کا پتہ ہونا چاہیئے۔ آپ کو تمام ٹریفک سگنلز کے بارے میں معلوم ہونا چاہیئے۔
آپ کا تعلیم میں گریڈ اے ہونا ضروری ہے ۔ آپ کا اخلاق اچھا ہونا چاہیئے ۔ آپ کا پرسیلنلیٹی ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ اگر آپ یہ تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں تو تب ہی آپ ٹریفک پولیس اہلکار بن سکتے ہیں ۔ یہ تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد آپ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے جس میں آپ کا مکمل طور پر معائنہ کیا جاتا ہے۔
آپ کے خون کا ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اگر ان تمام میں سے کوئی ایک ٹیسٹ بھی فیل ہو جائے تو آپ امریکہ ٹریفک پولیس اہلکار نہیں بن سکتے ہیں آپ کو فیل کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔
ایک امریکن ٹریفک پولیس اہلکار کتنے عرصے تک نوکری کر سکتا ہے؟
امریکہ میں اگر آپ ٹریفک پولیس اہلکار ہیں تو آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ آپ ساٹھ سال کی عمر تک نوکری کر سکتے ہیں۔ اس کہ بعد آپ حاضر سروس نوکری نہیں کر سکتے ہیں ۔ اس کہ بعد آپ کو متعلقہ ادارے کی جانب سے ہر ماہ پینشن دی جاتی ہے
جس سے آپ اپنا گزر بسر کرتے ہو۔ امریکہ کی ٹریفک پولیس کو جوائن کرنے کی کم سے کم عمر اٹھارہ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر پچیس سال ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے تو آپ جوائن نہیں کر سکتے ہیں
اور اگر آپ کی عمر پچیس سال سے زیادہ ہے تو تب بھی آپ ٹریفک پولیس کو جوائن نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ کی عمر کا اٹھارہ سے پچیس سال کہ درمیان ہونا بہت ہی زیادہ ضروری ہے۔ یہ وہ تمام شرائط ہیں جن کا پورا ہونا اشد ہے اس کہ علاؤہ آپ کا قد چھ فٹ ہونا بھی ضروری ہے ۔ آپ کی چیسٹ بھی چار انچ کی ہونی چاہیئے۔
ٹریفک پولیس بننے کے لیئے ٹیسٹ کی تیاری کہاں سے کی جائے؟
اگر آپ ٹریفک پولیس کا ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں تو اس کی تیاری کرنا بہت ہی ضروری ہے آپ کو ٹیسٹ کی تیاری کے لیئے مکمل وقت دینا ہو گا اور مکمل محنت کرنی ہو گی۔ ٹریفک پولیس کا ٹیسٹ مشکل تو ہوتا ہے ہر اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں ہوتا ہے
کہ آپ پاس نہ کر سکیں۔ اگر آپ ٹیسٹ کی تیاری کر کہ جائیں تو آپ انتہائی آسانی سے یہ ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹ میں انگلش کے معروضی سوالات ہوتے ہیں اس کہ علاؤہ پرسیلنلیٹی ٹیسٹ ہوتا ہے ذہنی ٹیسٹ ہوتا ہے اور اس کہ علاؤہ ٹریفک سگنلز کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔ اگر آپ ابتدائی ٹیسٹ پاس کر لیں تو اس کہ بعد آپ کا فزیکل ٹیسٹ ہوتا ہے
جس میں آپ کو دوڑایا جاتا ہے فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے کہ بعد آپ کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ تمام ٹیسٹ پاس کرنے کہ بعد آپ کا انٹرویو ہوتا ہے انٹرویو پاس کرنے کہ بعد آپ کو مسلط کر دیا جاتا ہے۔
ٹیسٹ کی تیاری کے لیئے آپ کسی بھی اچھی سی اکیڈمی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کہ علاؤہ فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ آپ کو خود ہی تیار کرنا ہوتا ہے اپنے آپ کو یہ پاس کرنے کہ لیئے۔
ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی کتنی اجرت دی جاتی ہے؟
اگر پیسوں کی بات کی جائے تو جو بندہ امریکہ کی ٹریفک پولیس کا اہلکار ہوتا ہے اسے ہر ماہ پانچ ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں۔ یہ اتنی رقم ہوتی ہے کہ اس سے ایک ماہ نہیں بلکہ تین ماہ تک سکون سے رہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ امریکہ میں رہتے ہیں تو آپ کو زیادہ سے زیادہ بارہ سو ڈالر چاہیئے ہوتے ہیں ایک ماہ کہ لیئے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک امریکن ٹریفک پولیس اہلکار ماہانہ چار ہزار ڈالر تک کی جمع پونجی کر لیتا ہے۔ اس کہ علاؤہ میڈیکل کہ تمام اخراجات پیٹرول کہ تمام اخراجات وغیرہ فری ہوتے ہیں۔ ساٹھ سال تک نوکری کرنے کہ بعد ان کو ماہانہ تین ہزار ڈالر پینشن بھی دی جاتی ہے۔
تو جو بندہ ایک بار امریکی ٹریفک پولیس کا اہلکار بن گیا اس کی ساری زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے پھر اسے کوئی دوسرا کام کرنے کی کوئی ضرورت ہی پیش نہیں آتی ہے۔ اس کہ علاؤہ دیگر محکموں میں بھی اچھی اجرت دی جاتی ہے۔ بڑھاپے کا الاؤنس بھی دیا جاتا ہے۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے؟
ایک بندہ جو ٹریفک پولیس میں بھرتی ہوتا ہے اس کو بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ سب سے پہلی بات کہ کوئی بھی بندی ٹریفک کے قوانین کو نہ توڑے اور اگر کوئی توڑے تو اس بندے کو سزا دلوائی جائے۔ دوسرا ٹریفک سگنلز کہ بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرے گا کہ لوگ ٹریفک سگنلز کہ بارے میں جانیں
اور ان کا احترام کریں۔ اس کہ علاؤہ لوگوں کے موٹر سائیکل گاڑیوں وغیرہ کی نمبر پلیٹوں کو چیک کریں۔ اور سب سے بڑی اس بات کا خیال رکھیں کہ خود بھی قوانین کا اطلاق کریں۔ تا کہ دوسرے لوگ بھی آپ کو دیکھ کر کچھ سیکھ سکیں۔
تو ٹریفک پولیس کی نوکری بیت اچھی نوکری ہے اس بات کا علم ہے کہ نوکری تھوڑی سخت ہے لیکن پیسہ کمانا ہے تو خون پسینہ بھی ایک کرنا ہو گا۔ ہر سال ایک مرتبہ ہی بھرتی کی جاتی ہے اور اس میں مقابلہ بازی بہت ہی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیئے اگر آپ ٹریفک پولیس اہلکار بننا چاہتے ہیں تو خوب تیاری کریں تا کہ آپ اس قابل ہوں کہ آپ کو سیلیکٹ کیا جا سکے۔ اگر آپ کو یہ آرٹیکل اچھا لگا ہو تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر لازمی کریں۔ شکریہ۔
0 Comments